اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ہيومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے ایک ميڈیا سیشن کا انعقاد کیا جہاں الیکٹرانک سگریٹ اور ویپنگ کے حوالے سے بات کی گئی۔ اظہرسلیم ،سی ای او، ایچ ڈی ایف نے کہا کہ تمباکو انڈسٹری نے ای سگریٹ کو بطور متبادل متعارف تو کروایا لیکن اس کے نوجوانوں میں استعمال کے بڑھتے رجحان کے مدنظر اس کو محفوظ متبادل نہیں کہا جا سکتا۔